کشمیری خبریں

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا کا شکار ہو گئے

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی 2 روز سے طبیعت ناساز

تھی۔

 

عمران خان اور مونس الہٰی کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور مونس الہٰی کے درمیان زمان پارک میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی

 کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے عمران خان سے لانگ مارچ سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے عمران خان سے وزیرآباد حملے کی جے آئی ٹی پر بھی مشاورت کی۔

 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے پنجاب حکومت کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ بل یکم نومبر کو منظور کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے ڈرافٹ رولز موصول ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت سے دیگر دستاویزات اور نقشہ جات تاحال نہیں ملے، معاملے کا نوٹس لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پہلے بھی الیکشن کمیشن پنجاب میں 2 بارحلقہ بندیوں کی تکمیل کرچکا ہے، ان حلقوں پر آنے والے اخراجات قومی خزانہ پر بوجھ ثابت ہوئے۔

ل سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف صرف صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے، حقیقی آزادی کی منزل اب زیادہ دور نہیں۔

مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے سب شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

جگر کی بیماری ملک میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جگر کی پیوندکاری زندگی بچانے کا واحد علاج ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جگر کی پیوندکاری کی خدمات شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دائمی بیماریوں کے لیے طویل مدتی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جگر کی بیماری ملک میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ جگر کی پیوند کاری زندگی بچانے کا واحد علاج ہے۔ سندھ حکومت کا لیور ٹرانسپلانٹ پروگرام ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گمبٹ میں جگر کی پیوندکاری کے 500 مفت آپریشن ہو چکے ہیں۔

آرمی چیف کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک، ہم کچھ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک ہونا غیر قانونی تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آرمی چیف کے انکم ٹیکس ریٹرنز کا لیک ہونا غیر قانونی تھا، اس سلسلے میں مجھے ایک عبوری تحقیقاتی رپورٹ مل گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات حتمی رپورٹ مل جائے گی، ہم کچھ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکسان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔

ہم نے ریاست کی حفاظت کی جنگ لڑی، بڑے بحران سے نکل آئے، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کی حفاظت کی جنگ لڑی، ایک بڑے بحران سے نکل آئے ہیں۔

مانسہرہ میں عظمت اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ روپے کی قدر میں آج بہتری ہورہی ہے، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جعلی حکومت کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا، ملک میں سیاسی افرا تفری پیدا کی گئی، جس سے پاکستان کی معیشت کونقصان پہنچایا گیا۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ اگر ہماری بات کوئی نہیں مان رہا تھا تو ہم نے اس کی پرواہ نہیں کی، ہم نے حقائق قوم کے سامنے رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کی مخالفت پر سیاست کی عمارت کھڑی نہیں ہوتی، عمران خان نے فارن فنڈنگ میں بیرونی امداد کو چھپایا۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ آپ کی جماعت کے اپنے لوگ الیکشن کمیشن گئے، الیکشن کمیشن نے کہا آپ چور ہیں، دوسروں کو چور کہنے والا توشہ خانے سے چوریاں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ہیں، روزانہ صبح و شام اس کے بیانات تبدیل ہوتے رہتے ہیں، عمران خان اپنے امریکی بیانیے سے بھی پھر گیا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے استفسار کیا کہ لوگ عمران خان کی بات پر نہ جانے کیسے اعتبار بھی کرلیتے ہیں؟ پی ٹی آئی یہ کوئی آزادی نہیں بلکہ آوارگی مارچ ہے، حقیقی آوارگی مارچ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حق اور سچ قوم کی امانت ہے، ہر حال میں قوم کے سامنے سچ رکھا، جے یو آئی عوام کے حقوق کی آواز ہے، سود کے خلاف فیصلے پر ہمارا مضبوط مؤقف فیصلہ کن رہا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت اس حد تک تباہ ہوچکی کہ کوئی ایک جماعت معیشت کو مستحکم نہیں کرسکتی، ہم نے اس ملک کو چلانا ہے، بچانا ہے، سیاسی استحکام اور معاشی استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اقتدار کا خاتمہ کیا اور اب ایسا سیلاب لانا ہے کہ نشان مٹ جائے، ایک متفقہ قیادت دوبارہ وجود میں آگئی ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ملک میں آج ایک قومی حکومت ہے، سب اکھٹے ہیں، نظریاتی طور پر ایک دوسرے کی مخالف جماعتیں بھی اکٹھی ہیں، قومی حکومت میں اگر کوئی نہیں ہے تو وہ سارے گند اور تباہی کا ذمےدار ہے۔